میلسی پریس کلب عیدگاہ روڈ(رجسٹرڈ)کےخود ساختہ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کو لیگل نوٹس جاری
میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ میلسی کے صدر عزیز اللہ
شاہ طاہر اور جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی کی ہدایت پر چوہدری حسن محمود
ملانہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے خود ساختہ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبد الشکور قیصر
اراکین ثناء اللہ قریشی اور محمد اقبال مدنی کو لیگل نوٹس جاری کر دیا لیگل نوٹس
کیمطابق میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ میلسی کے عہدیداروں کے انتخابات 26دسمبر
2015کو مکمل ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں عزیز اللہ شاہ طاہر صدر اور سید نوید
الحسن قطبی جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیدار منتخب ہوچکے ہیں بعد ازاں چند عناصر نے
میلسی پریس کلب عید گاہ رو ڈ میلسی پر زبر دستی قبضہ کرنے کی کوشش کی صدر اور جنرل
سیکرٹری نے عدالت میں ایک دعویٰ صدور حکم امتناعی بعنوان عزیز اللہ شاہ طاہر بنام
عبد الرزاق قریشی وغیرہ دائر کیا جو زیر سماعت ہے اس بارے عارضی حکم امتناعی عدالت
سے جاری ہو چکا ہے جس کی آئندہ پیشی 12مارچ مقرر ہے جس میں مبینہ الیکشن کمیٹی کے
چیئرمین عبد الشکور قیصر اراکین ثناء اللہ قریشی اور محمد اقبال مدنی مدعہ علیہ
ہیں مختلف اخبارات میں خبر شائع ہوئی ہے جس میں عبد الشکورقیصر خود کو نام نہاد
چیئرمین ،ثناء اللہ قریشی اور محمد اقبال مدنی ممبر الیکشن کمیٹی کہتے ہوئے میلسی
پریس کلب عید گاہ روڈ میلسی کے الیکشن کے شیڈول سال 2016کا اعلان کیا ہے جو غیر
قانونی ہے جس کاآپ کو کوئی قانونی اختیار حاصل نہ ہے آپ نے بوگس الیکشن شیڈول جاری
کرتے ہوئے میلسی پریس کلب رجسٹرڈ عید گاہ روڈ میلسی کا نام استعمال کر کے عدالت
سول کورٹ میلسی کی توہین کی ہے جس سے میرے موکلان کی دل آزاری ہوئی ہے آپ فوری طور
پر ایک روز میں بوگس الیکشن شیڈول کی تردید کریں ورنہ آپ کیخلاف قانونی کاروائی
عمل میں لائی جائیگی۔
0 comments:
Post a Comment