Our social:

Wednesday, March 2, 2016

میلسی: ڈی پی او وہاڑی 9 مارچ کوہائی کرٹ میں طلب، مغوی کرامت علی کو 7 روز میں بازیاب کروایا جائے ،ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے 4ماہ سے مغوی کو 8روز میں برآمد کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ایس ایچ او اور تفتیشی کو چارج شیٹ جاری تفصیل کے مطابق میلسی کے پٹواری مہر شہباز کا منشی محلہ ہری پورہ کا رہائشی کرامت علی عرصہ چار ماہ سے لاپتہ ہے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے مغوی کو برآمد کرنے پر انکے بیٹے اورنگ زیب نے عدالت عالیہ میں رٹ دائر کی جس پر عدالت نے گزشتہ پیشی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری رشید اور تفتیشی سب انسپکٹر شہزاد احمد کو غلط بیانی کرنے پر ہتھکڑیا ں لگا کر 24گھنٹے کےلئے حراست میںرکھنے کے احکامات جاری کئے اور انہیں ہائی کورٹ سیکورٹی کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گزشتہ روز مذکورہ کیس میں ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر عدالت میںپیش ہوئے عدالت میں مدعی کی جانب سے معروف قانون دان ملک الطاف حسین نے وکالت کی جس پر عدالت نے ڈی پی او وہاڑی کو 9مارچ کو مغوی برآمد کر کے عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کئے دریں اثناءکیس کی ناقص تفتیش اور غفلت برتنے پر ڈی پی او وہاڑی نے ایس ایچ او چوہدری رشید اور تفتیشی سب انسپکٹر محمد شہزاد کو شو
کاز نوٹس اور چارج شیٹ جاری کر دیا ہے

0 comments:

Post a Comment