میلسی میں فیصل آباد سے آنے والی بس کو مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا
سات مسلح ڈاکوئوں نے مسافروں کے روپ میں فیصل
آباد سے میلسی آنے والی بس کے مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا مسافروں کو ایک
گھنٹہ تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور انہیں لوٹتے رہے خواتین سے زیورات اور دیگر
مسافروں سے لاکھوں روپے کے موبائل فون جرابیں اور جوتے چھین کر فرار ہو گئے واردات
کے دس منٹ بعد پولیس بھی پہنچ گئی بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد سے میلسی آنے والی
بس میں سات ڈاکومسافروں کے روپ میں داخل ہو گئے تقریباً 9بجے رات سمندری کے قریب
ان ڈاکوئوں نے ڈبوں میں چھپے ہوئے پسٹل نکال کر بس ڈرائیور کو یرغمال بنا لیا اور
اسے بس سڑک سے گندم کے کھیت میں لے جانے کی دھمکی دی جب بس ویرانے میں پہنچی تو
ڈاکوئوں نے مسافروں کو لوٹنا شروع کر دیا عینی شاہدین کے مطابق مذاحمت کرنے والے
مسافروں کو ڈاکوئوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور چند مسافر بے ہوش ہو گئے
ڈاکوئوںمسافروں کو بس سے اتار کر ان کی تلاشی لینا شروع کر دی عمران سے 12ہزار
روپے کی رقم اس کی بیوی سے زیورات ، معذور شخص حاجی بشیر احمد سے 83سو روپے کی رقم
لوٹ کر اسے 13سو واپس کر دیئے دیگر مسافروں سے لاکھوں روپے کی رقم ،زیورات،موبائل
فون،جرابیں اور جوتے بھی لوٹ لیئے ڈاکو ایک گھنٹہ تک لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو
گئے واردات کے 10منٹ بعد پولیس بھی پہنچ گئی پولیس نے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے
چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔
(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook,
Twitter,
world
wide news this week, word latest news, news for international,news today world
wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi, khabrain
daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے
ہیں
0 comments:
Post a Comment