Our social:

Monday, February 29, 2016

میلسی: لوگوں کی صحت سے کھیلنے کیلئے جگہ جگہ اتائیوں کے کلینک سج گئے

فائل فوٹو
میلسی میں اتائیوں کا راج لوگوں کی صحت سے کھیلنے کیلئے جگہ جگہ کلینک سج گئے ۔محکمہ صحت اتائیت پرقابوپانے میں ناکام ایسے افراد بھی لوگوں کا علاج کررہے ہیں جومیڈیکل کے حروف ابجد سے بھی واقف نہیں ایسے افرادلوگوں کی جہاں انکی صحت سے کھیل رہے ہیں وہاں غریبوں کی جیبیں بھی صاف کررہے ہیں اتائیوں کے علاج سے کئی افراد مختلف امراض میں مبتلاہوچکے ہیں تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال میلسی میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے سادہ لوح اورغریب افراد اتائیوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اتائی ان کا خون نچوڑ کرانہیں مالی طورپربھی تباہ کررہے ہیں اورنوجوانوں کو ایسی ایسی دوائیاں دے رہے ہیںجس سے ان کی صحت تباہ ہوچکی ہے اوربعض نوجوان سرعام نشے انجکشن لگاتے نظرآتے ہیں یونئی نسل بے راہروی کاشکارہورہی ہے جس کی ذمہ داری محکمہ صحت پرعائد ہوتی ہے محکمہ صحت اتائیوں کے خلاف آپریشن کرکے نئی نسل کو تباہی سے بچائے اورانسانی صحت سے کھیلنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے شہریوں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیاہے 

0 comments:

Post a Comment