پاکستان میں شدید زلزلہ ، لوگ کلمہ پڑھتے گھروں سے باہر آ گئے
سوات (نیوز ویب)سوات اور گردنواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس
کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ہے ٗ
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 182کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ذرائع کے مطابق شدید
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد
کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی ومالی
نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment