Our social:

Wednesday, February 3, 2016

نیپرا نے بجلی 3 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ دسمبر کے مہینے کے لئے بجلی کی پیداواری قیمت 8 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی تھی تاہم مختلف ذرائع سے پیدا کی گئی بجلی کی اوسط لاگت 4 روپے 26 پیسے فی یونٹ رہی۔ جس پر نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین کو جنوری کے بلوں میں کیا جائے گا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صافین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔


(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment