Our social:

Tuesday, March 29, 2016

میلسی: زہریلی سپرے پی کر ماں کی تین بیٹیوں سمیت خدکشی کی کوشش ، تینوں بیٹیوں سمیت حالت غیر،بہاولپورمنتقل

میلسی ۔ ساس سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر بہو نے تین بیٹوں سمیت زہر پی لیا تشویشناک حالت میں چاروں کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ موضع سنڈھل کے کاشتکار محمد خضر کی بیوی عنصر مائی مبینہ طور پر اپنی ساس سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر عنصر مائی نے گھر میں موجود زہریلی سپرے خود بھی پی لی اور اپنی تین بیٹیوںعلیشاہ بعمر 8سال ، آسیہ مائی عمر 6سال ، رخسانہ بعمر 4سال کو بھی زہرپلا دیا جس پر چاروں ماں بیٹیوں کی حالت غیر ہو گئی ماں بیٹیوں کی چیخ و پکار پر اہل محلہ آ گئے اور انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں متاثرہ خاتون اور بچیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے

0 comments:

Post a Comment