Our social:

Wednesday, March 30, 2016

میلسی: ٹی ایم اے مکانوں کے سامنے گندگی کے ڈھیر، پانی کے جوہڑ، خطر ناک جانور پیدا ہو گئے

ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم کی مبینہ کرپشن لاکھوں میں جبکہ ان کی رہائشگاہ کے ملحقہ ٹی ایم اے کے مکانات منہدم ہونے کے قریب ٹی ایم اے مکانوں کے سامنے گندگی کے ڈھیر پانی کے جوہڑ بن گئے سانپ بچھوں سمیت خطر ناک جانور پیدا ہو گئے آدھا کمیٹی باغ فلتھ ڈپو بن گیا ڈینگی مچھر کی افزائش کا شدید خطرہ ۔تفصیل کیمطابق ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم انتظامی امور چلانے میں نا کام وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات نظر انداز کر دیئے ٹی ایم او سے ملحقہ رہائشگائیں منہدم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ان کوٹھیوں کے سامنے پلاٹوں میں تار کول کے پرانے ڈرم گٹروں کے ڈھکن ڈال دیئے اور وہاں پر گندے پانی کے تالا ب بن گئے جس کی وجہ سے ڈینگی مچھروں کی افزائش کا خطرہ ہے شہریوں نے مچھروں اور خطر ناک جانوروں کی وجہ سے تاریخی کمیٹی باغ میں سیر و تفریح کیلئے جانا چھوڑ دیا ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم نے صرف ترقیاتی منصوبوں ،شعبہ الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ میںکرپشن کی مد میں مال بنانے میں توجہ کی ہوئی ہے جب ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم کی کمیٹی باغ کی مخدوش صورتحال کی طرف مبزول کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تو ہم بجٹ بنا رہے ہیں یہ معاملات ثانوی ہیں عوام کے جتنے کام کریں خوش نہیں ہوتے کرپشن کون نہیں کرتا اس کا نام بتایا جائے۔

0 comments:

Post a Comment