اپنے آپ کو ضلع وہاڑی کی شیرنی قرار دینے والی لیڈر نے جھوٹ کی سیاست کا وطیرہ اپنا رکھا ہے، نعیم خان بھابھہ
مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری
، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات ایم پی اے نعیم احمد خان بھابھہ کی جانب سے مسلم
لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور نو منتخب یونین کونسلرز کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ ،
مسلم لیگ ن کے دو اراکین قومی اسمبلی ، پانچ اراکین صوبائی اور58چیئرمین یونین کونسلز
کی بھر پور شرکت سات اراکین اسمبلی کے گروپ نے ضلع کونسل وہاڑی کی چیئرمین شپ کیلئے
ایک بار پھر اپنی سیاسی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کر دیا اراکین اسمبلی کی جانب سے مخالف
دھڑے کی جانب سے مسلسل غلط اعداد و شمار جاری کرنے اور قیادت کو جھوٹی اطلاعات پہنچانے
پر شدید تنقید ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و مسلم
لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا کہ اپنے آپ کو ضلع وہاڑی کی شیرنی
قرار دینے والی لیڈر نے جھوٹ کی سیاست کا وطیرہ اپنا رکھا ہے ضلع کونسل وہاڑی میں اپنی
اکثریت ثابت کرنے کیلئے مسلسل جھوٹ بول رہی ہیں اور اپنی فہرست میں ہمارے گروپوں کے
چیئرمینوں کو شامل کر کے ہرحربے اور ہتھکنڈے کے تحت زبر دستی اپنی اکثریت شو کرنا چاہتی
ہے لیکن حقیقی صورتحال اسکے بالکل بر عکس ہے وہ اب قیادت کو یہ پیغام دینے میں نا کام
رہیں گی کہ ضلع وہاڑی ان کی مٹھی میں بند ہے انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کونسل وہاڑی کی
چیئرمین شپ کیلئے ایسے موزوں امیدوار کو سامنے لائیں گے جو پورے ضلع کو ساتھ لیکر چلے
ہم نے مسلم لیگ ن کے سات اراکین اسمبلی کو اسی لیئے ایک جگہ پر متحد کیا ہے کہ آپس
کی نا اتفاقی سے ضلع کے مفاد کو نقصان نہ پہنچے ہمارے گروپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ
اس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں وہاڑی ، میلسی اور بورے والا کی بھر پور نمائندگی موجود
ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ، سابق اسپیکر
پنجاب اسمبلی سعید احمدخان منیس نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع تجدید فیصلے کا اجتماع ہے
جس میں ضلع بھر کی مسلم لیگ ن کی منتخب قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ممبران ضلع
کونسل ، وائس چیئرمین یونین کونسلز اور کونسلرز حضرات کی واضح نمائندگی موجود ہے جن
کی موجودگی سیاسی مخالفین کیلئے واضح پیغام ہے کہ وہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے
کی روش ترک کر دیں وہ نہیں جانتے کہ معاشرہ کس قدر ترقی کر چکا ہے اور جھو ٹ اب زیادہ
دیر چھپا نہیں رہ سکتا جدید ٹیکنالوجی ایک منٹ میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے
تک حقیقت حال واضح کر دیتی ہے اس لیئے اب جھوٹ بولنے والے کو اگلے روز تردید کرنا پڑتی
ہے تا ہم تردید بھی صرف سمجھدار لوگ ہی کرتے ہیں ہمارے گروپ کے پاس 56 اراکین ضلع کونسل
کی واضح تعداد موجود تھی جس میں آج مزید اضافہ ہوا ہے آج 58 ارکان شریک ہیں انہوں نے
کہا کہ ہم پورے ضلع کو متحد رکھنا چاہتے تھے لیکن کچھ افراد نے گروپنگ شروع کر دی تو
ہمیں بھی یہ اتحاد سامنا لانا پڑا جو اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ نہیں چل رہے ان کی کوئی
نہ کوئی مجبوری ہے تا ہم ہم ان سے رابطے میں ہیں اور انشاءاللہ ہمارے گروپ کے اگلے
اجلاس میں آپ کو مزید اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ نظر آئیں گے ہماری روایت ہے کہ ہم کوئی
جھوٹا دعویٰ نہیں کرتے اور وہی بات کرتے ہیں جو حقیقت پر مبنی ہو ہم ضلع بھر کی ترقی
کیلئے متحد ہیں اور عوام کی خدمت یقینی بنائیں گے تقریب سے ایم این اے سید ساجد سلیم
مہدی نے کہا کہ ہمارا گروپ ایسی قیادت سامنے لانا چاہتا ہے جو آنے والے قومی الیکشن
کیلئے بھی مسلم لیگ ن کی کامیابی کا باعث بن سکے انہوں نے کہا کہ جو لوگ قیادت کو
61ممبران ضلع کونسل کی لسٹ دینے کے دعوے کر رہے ہیں وہ قائدین کو گمراہ کرنا چاہتے
ہیں لیکن ہر شخص جانتا ہے کہ کس گروپ کی سیاسی پوزیشن کیا ہے پہلے بھی اسی تعداد کا
دعویٰ کیا گیا جس پر ہمارے گروپ کے 19ممبران ضلع کونسل نے تردید کر دی لیکن مسلسل جھوٹ
بولنے کا عمل جاری ہے تقریب سے صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن پنجاب آصف سعید خان منیس
نے کہا کہ ضلع کونسل کے چیئرمین کا فیصلہ ہماری لیڈر شپ اکثریت کو مد نظر رکھتے ہوئے
کرے گی اور اکثریت ہمارے گروپوں کے پاس ہے جس میں آج 58ارکان شریک ہیں اور یہ واضح
اکثریت ہے ہم ایسا لائحہ عمل چاہتے ہیں جس سے مسلم لیگ ن مضبوط ہو حتمی فیصلہ پارٹی
قیادت کرے گی جسے سب قبول کریں گے تقریب سے اراکین صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید
، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے بھی خظاب کیا جبکہ ظہرانے میں 58چیئرمین یونین کونسلز
اور علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
بہترین
ReplyDelete