Mailsi: Shop Owner Killed The Robber Fired Two Dacoits Killed In Retaliatory Fire
میلسی میں ڈاکوکی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک
میلسی..تین مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور پر موجود نوجوان کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا شور کی آواز سن کر بالائی منزل پر موجود مقتول کے والد ریٹائرڈ فوجی نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکوموقع پر مارے گئے تیسرا شدید زخمی حالت میں قابو کر لیا گیا بتایا گیا ہے کہ محلہ دورہٹہ پر ارم کریانہ سٹور پر 19 سالہ نوجوان عمران بابر موجود تھا کہ اچانک تین موٹر سائیکل سور مسلح ڈاکو آ گئے جنہوں نے آتے ہی آتشیں اسلحہ کے زور پر عمران بابر سے کیش چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے عمران بابر کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا شور کی آواز سن کر بالائی منزل کے گھر میں موجود عمران بابر کا والد ریٹائرڈ فوجی اپنا لائسنسی اسلحہ لیکر نیچے آیا تو تینوں ڈاکوؤں لوٹ مار میں مصروف تھے اور عمران بابر تڑپ رہا تھا جس پر فوجی گلزار احمد نے تینوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکوزخمی ہو گئے اور زخمی حالت میں فرار ہو نے کی کوشش کی تا ہم اہل علاقہ نے زخمی ڈاکوؤں کو پکڑ لیا جن میں سے دو ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرے زخمی ڈاکو جس کی جیب سے ملنے والے شنا ختی کارڈ کے مطابق اسکی شناخت بابر علی ولد محمد دین سکنہ نانکے میکے کنگن پور ضلع قصور کے طور پر ہوئی کو طبی امداد دی جا رہی ہے تا ہم زخمی ڈاکو بابر علی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میلسی چوہدری شبیر وڑائچ ،ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری طفیل گجر اور شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے
0 comments:
Post a Comment