Our social:

Wednesday, February 3, 2016

ہالینڈ میں ڈرون مار گرانے کے لیے شاہینوں کی تربیت

ایمسٹرڈمجدید ٹیکنالوجی نے ڈرون ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے اور اب فضاؤں میں سیکڑوں ڈرون اڑتے نظرآرہے بالخصوص یورپ اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ملکوں میں یہ ٹیکنالوجی عام ہوگئی ہے بلکہ طیاروں کے لیے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہے اس مسئلے سسے نمٹنے کے لیے ہالینڈ کی پولیس نے ایک انوکھا کام کرتے ہوئے شاہینوں کو تربیت دی ہے جو کسی پرندے کو نہیں بلکہ ڈرون کو اپنا شکار بنائیں گے۔
آوارہ ڈرون کو شکار کرنے کے لیے ہالینڈ کی پولیس نے مقامی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں جو سنہرے رنگ والے شاہینوں کو ڈرون مار گرانے کے لیے ٹریننگ دیتے ہیں۔ کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کا شکار کرنے کے لیے شاہین کے انتخاب کی 2 بڑی وجوہات ہیں جن میں ایک تو یہ کہ یہ پرندہ تیز رفتار ہے جب کہ دوسرا اس میں ڈرون کو پکڑنے کے لیے کافی طاقت موجود ہوتی ہے۔
ہالینڈ میں اکتوبر 2015 کی رپورٹ کے مطابق ایک مہینے میں 100 سے زائد ڈرون فضاؤں میں اڑتے نظر آئے اسی لیے فیڈریشن ایوی ایشن انتظامیہ نے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کو آزمانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ان ڈرون کو جو ایئر پورٹ کے مقرر کردہ حدود میں آجاتے ہیں پکڑا جا سکے، یہ ٹیکنالوجی آوارہ ڈرون کے ریڈیو سگنل کو کیچ کرکے انہیں ٹریک کرکے زمین پر اترنے پر مجبور کردے گی۔
یہ ٹیکنالوجی ابھی ریسرچ فیز میں ہے اور دیگر کئی طریقے جس میں راکٹ، میزائل، وغیر سامنے رکھے گئے لیکن ان کے خوفناک نتائج بھی نکل سکتے تھے اس لیے کسی ایسے طریقے پر غور کیا جاتا رہا جو کم خطرناک ہو اور ایسے میں شاہینوں کے ذریعے ان ڈرون کو پکڑنے کا خیال پسند کیا گیا۔ ہالینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ان شاہینوں کو میدان میں لے آئیں گے اور اس طریقے سے بغیر کسی خطرے کے ان آوارہ ڈرون سے نجات مل سکے گی۔


(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment