Our social:

Wednesday, February 3, 2016

نائیجیریا میں قیامت کا سماں، درجنوں افراد کو ایسی موت آگئی کہ سن کر کوئی بھی ’توبہ‘ کرنے لگے

 ابوجا (ویب نیوز) نائجیریا میں بوکو حرام کے دہشتگردوں کے حملے میں بچوں سمیت 86 افراد زندہ جل گئے۔ دلوری گاں اور پناہ گزینوں کے دو کیمپوں پر بوکوحرام کے دہشتگردوں نے ہفتے کی شام حملہ کر دیا ۔ حملے کے باعث گاں کے گھاس پھوس کی جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ ایک عینی شاہد الامین بکورا نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس نے زندہ جلنے والے بچوں کی درناک چیخیں سنی ہیں ۔ تین خواتین بمباروں نے خود کو اڑالیا جبکہ متعدد نے فائرنگ کی اور پٹرول بم پھینکے ۔ دلوری نامی گاں کے تمام گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ متعدد مویشی بھی جل گئے۔ تین خودکش دھماکوں کے بعد گاں 4 گھنٹے تک آگ میں جلتا رہا، ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ موقع پر آنے والے فوجی اہلکار دہشتگردوں سے مقابلے کے قابل نہیں تھے کیونکہ دہشتگرد پوری طرح مسلح تھے۔ ریسکیو عملہ چار گھنٹے بعد پہنچا۔ نیشنل ایمر جنسی مینجمنٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر تک 86 افراد شہید ہوئے ہیں 62 افراد شدید جھلسے ہوئے ہیں۔ نائجیریا میں بوکو حرام کی کارروائیوں میں 17 ہزار افراد ہلاک اور 20 لاکھ کے قریب 
بے گھر ہو چکے ہیں۔

(نوٹ)
World L
etast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment