میڈیکل کی طالبات نے احتجاجاََخود کشی کرلی
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ایک نجی میڈیکل کالج
میں زیر تعلیم سیکنڈ ایئرکی 3 طالبات نے بھاری فیسوں اور کالج انتظامیہ کے
نامناسب رویے کے خلاف احتجاجاً کنویں میں کود کر خود کشی کرلی۔ پولیس کو طالبات کی
جانب سے لکھا گیا ایک خط بھی ملا ہے جس میں طالبات نے خودکشی کا ذمہ دار نجی
میڈیکل کالج کے مالک اور کالج انتظامیہ کو قرار دیا ہے خط کے مطابق تینوں طالبات جن کا
تعلق غریب اور متوسط طبقے سے تھا وہ فیس کی مد میں 6 ،6 لاکھ روپے جمع کروا چکی
تھیں تاہم اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ان سے مزید فیس طلب کی جارہی تھی جس
کی وجہ سے تینوں نے بھاری فیسوں کے خلاف احتجاجاً خودکشی کا فیصلہ کیا. طالبات نے
اپنی موت کا ذمہ دار بھی کالج انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے کارروائی
کا مطالبہ کیا ہے۔کالج میں پڑھنے والے دیگر طلبا کے مطابق نجی کالج میں بھاری فیسں
وصول کرنے کے باوجود نہ تو ان کی باقاعدہ رسید فراہم کی جاتی ہے بلکہ تعلیم کا
معیار بھی انتہائی خراب ہے اور کلاسز بھی باقاعدگی کے ساتھ نہیں ہوتیں جب کہ کسی
قسم کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے کالج کا لائسنس بھی منسوخ کیا
جاچکا ہے.واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب پورے بھارت میں طلبا
حیدرآباد کی سینٹرل یونیورسٹی کے ایک دلت طالب علم طالب علم ویمیولا کی
خودکشی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔پی ایچ ڈی کے طالب علم روہت ویمیولا نے گزشتہ
اتوار کو یونیورسٹی انتظامیہ کے رویے اور ہاسٹل سے نکالے جانے کے خلاف یونیورسٹی کی حدود میں خودکشی کرلی تھی
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
0 comments:
Post a Comment