دنیا کا سب سے طاقتورترین فون آرہا ہے ، میموری اور رفتار اتنی کہ فوری خریدنے کو دل کرے
اگر
آپ ایک ایسے موبائل فون کے منتظر تھے کہ جو کہنے کو تو فون ہو لیکن طاقت اور
صلاحیت میں کسی سپر کمپیوٹر سے کم نہ ہو تو سمجھئیے آپ کا انتظار ختم ہونے کو ہے
کیونکہ اب وہ سمارٹ فون آ رہا ہے کہ جس کا تصور اس سے پہلے صرف سائنس فکشن فلموں
میں ہی پایا جاتا تھا۔ حیرت انگیز صلاحیتوں سے لیس یہ موبائل فون روبوٹکس
انڈسٹریز(ٹی آر آئی) متعارف کروارہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ 2018ءمیں اسے
فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا
طاقتور ترین سمارٹ فون ہو گا، جس کی سکرین کا سائز 6.4 انچ ہو گا اور سکرین
ریزولیوشن 2160x3840 ہوگا۔ اس موبائل فون کو
چلانے کے لئے کوالکوم سنیپ ڈریگن 830کے تین سی پی یو استعمال ہوں گے۔ اس کی ریم 18
جی بی جبکہ انٹرنل میموری 1.2 ٹیرابائیٹ (یعنی 1200 جی بی سے زائد) ہو گی۔
یہ دنیا کا واحد موبائل فون ہوگا کہ جس میں سیلفی بنانے
کے لئے بھی 20 میگا پکسل کا کیمرہ دستیاب ہوگا، جبکہ پچھلے کیمرے کے تو کیا ہی
کہنے، یہ پورے 60 میگا پکسل کا ہوگا۔ اس موبائل فون کو لمبے عرصے تک بغیر چارج کئے
استعمال کرنے کے لئے اس میں 100wh بیٹری استعمال
کی جائے گی، جس میں گریفین اور ہائیڈروجن فیول سیل استعمال ہوں گے۔
آپ اس موبائل فون میں بیک وقت چار سمیں استعمال کرسکیں
گے۔ اس کا آپریٹنگ سسٹم ٹیورنگ کمپنی کا تیار کردہ ”سورڈ فش آپریٹنگ سسٹم“ ہے جو
مصنوعی ذہانت کی خوبیوں سے بھی لیس ہوگا۔ سپر کمپیوٹر جیسے اس موبائل فون کی قیمت
کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا
0 comments:
Post a Comment