Our social:

Monday, March 21, 2016

میلسی: پولیس کا پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے دھاوا

بہاولپور پولیس کا پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے شوہر کے گھر دھاوا خواتین کی بے حرمتی اور لوٹ مار کرتے ہوئے دو قریبی رشتہ داروں گرفتار کرلیئے ورثا ء کا پولیس گردی کیخلاف سخت احتجاج ۔تفصیل کیمطابق بتایا گیا کہ خیر پور ٹامیوالی کے رہائشی تنزیلہ دختر عبد الخالق نے سردار پور جھنڈیر کے رہائشی راشد سے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی جس پر اس کے رشتہ داروں نے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں دائر کردہ رٹ میں راشد پر اغواء کا الزام لگاتے ہوئے تنزیلہ کی بازیابی کی استدعا کی جس پر عدالت کے روبرو پیش ہو کر تنزیلہ نے اپنے اغواء کی تردید کرتے ہوئے راشد سے پسند کی شادی کرنے کا بیان دیا جس پر عدالت نے خاتون کے رشتہ داروں کی رٹ خارج کرتے ہوئے تنزیلہ کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کا حکم سنایا مگر خاتون کے رشتہ داروں میں عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کی بجائے راشد اور اسکے رشتہ داروں کیخلا ف بہاولپور میں مقدمہ درج کروا دیا گزشتہ روز پولیس بہاولپور نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے راشد کے گھر دھاوا بول دیا اور خاتون کی بے حرمتی کرتے ہوئے لوٹ مار کر کے راشد کے دو قریبی رشتے داروں کو گرفتار کر کے لے گئی جس پر ورثا ء نے پولیس گردی کیخلاف سخت احتجاج کیا جبکہ اے ایس آئی قادر بخش نے اپنے موقف میں بتایا کہ ہم نے صرف مقدمہ کے مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا ہے دیگر الزامات بے بنیاد ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment