Our social:

Sunday, February 28, 2016

میلسی: جناح ہال میں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ تاجر کمیونٹی ہمارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاجروں میں حقوق کی بیداری احسن عمل ہے یہ طبقہ متحد ہو کر ملک اور معاشرے میںمعاشی انقلاب لا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہال میں پراپرٹی ڈیلرز ایسی ایشن کے منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میلسی کے ڈیلرزبا صلاحیت ہیں کیونکہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ میلسی کی رہائشی سکیموں میں بغیر کسی ترقیاتی کام کے بھی پلاٹ فوری فروخت کر دیتے ہیں اگر انہیں بڑے شہروں میںموقع ملے تو یہ مزید کامیاب ہو ں گے تا ہم انہیں باہمی اختلافات ختم کرنا ہوں گے اس سلسلے میں میری خدمات حاضر ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو سی چیئرمین ڈاکٹر نسیم خان کھچی نے کہاکہ پراپرٹی ڈیلرز کا اتحاد احسن عمل ہے تنظیم کو متحد ہو کر مقاصد حاصل کرنا ہوں گے قبل ازیں نو منتخب صدر سید تصور حسین بخاری اور جنرل سیکرٹری میاں عبد الباسط نے کہا کہ ایسی ایشن ہر سال4غریب مستحق بچیوں کی شادی کے اخراجات خود اٹھائے گی اور ہر سال قرعہ اندازی کے ذریعے ایک رکن کو عمرہ کا ٹکٹ اور مکمل اخراجات دیئے جائیں گے تاجر کمیونٹی کے مفاد کو مقدم رکھیں گے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر ملتان ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد کھوکھر ، ملک عبد الجبار ملتانی ، نے بھی خطاب کیا قبل ازیں عہدیداروں عبد الغفار جموں ، چوہدری راشد مجید کنگنہ ، میاں اشفاق احمد ، حاجی محمد عارف ،را عبد القیوم ، حافظ محمد اعظم چھوہن ، محمد اکبر خان بلوچ ، را محمد ارشاد ، محمد کامران ، مظہر حسین بھٹہ ، محمد اختر ، را غلام مصطفی، میاں ریاض احمد کنیرا، مشتاق احمد چوہدری ، چوہدری محبوب احمد کھرل ، اعظم حنیف ، میاں سعید احمد ، عطاءمحمد ،، امجد بخاری ، اور محمد بلال سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم خان بھابھہ نے حلف لیا تقریب میں صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ، ، سجاد احمد سعیدی اور عمران بلوچ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

0 comments:

Post a Comment