میلسی شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار
میلسی شہر میں رات کے وقت آوارہ کتوں کی آپس میں
لڑائی اورخوفناک آوازوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں جوں ہی رات کی تاریکی
چھاتی ہے آوارہ کتوں کے غول کے غول گلیوں اورسڑکوں پرآوارہ گردی شروع کردیتے ہیں
جوراہ گیروں کیلئے مسئلہ بنے ہوئے ہیں رات کے وقت ان کتوں کے درمیان لڑائی کے
دوران خوفناک آوازیں اور غرغراہٹ شہریوں کیلئے وبال جان بن چکی ہیں یہ آوارہ کتے
مختلف مقامات پر متعدد افراد کوکاٹ بھی چکے ہیں لیکن اس کے باوجودآوارہ کتوں کو تلف
کرنے کی مہم ابھی تک نہیں چلائی گئی اس سلسلے میں متعلقہ محکمے چندروپوں میں آنے
والی کتے مار زہر کے سلسلے میں کفائت شعاری سے کا م لے رہے ہیں جس کی وجہ سے کتے
کے کاٹے افراد ہزاروں روپے میں آنے والی ویکسئن خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹی ایم
اے اور محکمہ صحت ایک دوسرے کو آوارہ کتے تلف کرنے کا ذمہ دار قرار دیکر اس سنگین
مسئلہ سے بری الذمہ ہوچکے ہیں مہراللہ ڈتہ۔عبدالستار۔اصغرعلی۔عبدالرحمٰن سمیت
دیگرشہریوں نے ڈی سی اووہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment