Our social:

Tuesday, January 26, 2016

میلسی پریس کلب کے منتخب عہدیداران کی جانب سے دائر دعویٰ پر حکم امتناعی جاری

سول جج میلسی سردار نوید احمد نے میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ میلسی کے منتخب عہدیداران کی جانب سے دائر دعویٰ پر حکم امتناعی جاری کر دیا ۔ 
تفصیل کیمطابق سول جج میلسی سردار نوید احمد کی عدالت میں پریس کلب کے صدر عزیز اللہ شاہ طاہر اور جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی نے دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ منتخب عہدیدار ہیں اور پریس کلب کا انتظام چلا رہے ہیں لیکن عبد الرزاق قریشی، میاں طارق عزیز ، محمد یوسف چوہان ، ہمایوں اختر جوئیہ ، عامر محمود ، زاہد شیروانی وغیرہ غیر قانونی طور پر پریس کلب پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور دو مرتبہ حملہ کر چکے ہیں حالانکہ ان کا پریس کلب کی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے فاضل عدالت نے مذکورہ افراد اور ان کے ساتھیوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں پریس کلب کی اور تنظیم کو غیر قانونی ہراساں اور عمارت میں کسی قسم کی مداخلت سے باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مدعا علیہم کو 15فروری کے روز طلب کر لیا ہے


(نوٹ)
World La
tast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi,  khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment