Our social:

Thursday, March 31, 2016

میلسی: کسانوں کا مہر محمد اکمل سمیت تحصیل میلسی کی مکمل کابینہ پربھرپوراعتماد

مہر محمد اکمل سمیت تحصیل میلسی کی مکمل کابینہ پر ہمیں بھرپور اعتماد ہے انکی قیادت میں کسانوں کے مسائل حل کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار کسان اتحاد یونین کونسل علی واہ کے صدر ملک ریاض بوہڑ،نائب صدر چوہدری طارق،جنرل سیکرٹری مشتاق خان،جوائنٹ سیکرٹری حافظ عطا محمد،ملک محمد امیر،را جمشید،محمد راشد،حافظ امین گوانس،حاجی ارشد،وسیم چھوہن محمدفوجی ،کونسلر محمد اقبال نے اجلاس میں کیا انہوں کہا کہ تحصیل میلسی کابینہ کی فنانس کمیٹی موجود ہے اور تمام فنڈنگ کا ریکارڈ بھی موجود ہے عبدالخالق بھابھہ جو فنانس کا ضلعی نمائندہ تھا اس کے پاس جو رقم تھی اس نے کوئی حساب نہ دیا جس کی وجہ سے اسے ہٹا دیا گیا سینئر عہدیدار میاں عبدالستار اور میاں ریاض اکانٹ سنبھال لیتے ہیں مہر محمد اکمل کے ذاتی اکانٹ میں تنظیم کی کوئی رقم نہ ہے ضلعی صدر کی یہ حرکت تنظیم کو کمزور کرنے کے مترادف ہے فنڈنگ کا الزام لگا کر کسانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے چند شرپسند عناصر کسان اتحاد کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تحصیل میلسی کی تنظیم ضلع کا آڈٹ کرے گی کیونکہ ضلع کو فنڈز تحصیلیں دیتی ہیں ہم مہر محمداکمل ایڈووکیٹ اور پوری کابینہ کے ساتھ ہیں اور 5اپریل کوواپڈا خیر پور ٹامیوالی کے خلاف احتجاج میں بھر پور شرکت کریں گے

0 comments:

Post a Comment