میلسی میں زرعی ادویات کی دکانوں پر چھاپے
محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ میلسی کے انسپکٹر زرعی ادویات محمد ندیم خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروڈکشن ضلع وہاڑی
سید مقبول
شاہ اور ارشاد احمد نواب دین کے ہمراہ میلسی شہر میں زرعی ادویات کی دکانوں اور سٹورز
چیک کئے اور موقع پر نیوالحسنین ایگرو سروس،کالد ٹریڈرز،الحافظ زرعی سروس،الوہاب ایگری
سیڈز اور اطہر ایگرو ٹریڈرز سے مختلف زرعی کمپنیوں کی ادویات کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کےلئے
لیبارٹری بھجوا دئیے گئے اس موقع پر محمد
ندیم خان انسپکٹر نے ڈیلروں کو دوکانوں کا
ریکارڈ مکلمل رکھنے ،غیر رجسٹرڈ کمپنوں اور زائدالمیعاد ادویات رکھنے
رکھنے اور فروخت کرنے پر سخت کاروائی کئے جانے بارے
ہدایات دین انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ زراعت زرعی ادویات کیکوالٹی بارے چیکنگ
جاری رکھے ہوئے ہے کاشتکاروں کو معیاری ادویات کی فراہمی کے لئے بھر پور طریقے سے اقدامات
کئے جا رہے ہیں اسٹنٹ ڈائریکٹر سید مقبول شاہنے کہا کہ زائد المیعاد ادویات کمپنیوں
کو واپس کر دیں یا اُن ادویات پر ناٹ فال سیل لکھ کر اور سٹاک رجسٹر میں اندراج کرنے
کے بعد محکمہ زراعت کو تحریری طور پر آگاہ کریں اس موقع پر پیشٹی سائیڈ یونین کے جنرل
سیکرٹری ملک امیر بخش ،میڈیا ایڈوائیزر مہر احمد مرسلین نے کہا کہ یونین دو نمبر زرعی
ادویات کے دھندے میں ملوث کسی ڈیلر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور محکمہ کے ساتھ
مل کر ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا اور کسانوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی
جائے گی
0 comments:
Post a Comment