میلسی: جاگیردارکے پاس ملازمت نہ کرنے پرجاگیردارجان کا دشمن بن گیا
فائل فوٹو |
نوکری چھوڑنے کی پاداش میں جاگیردارمیری جان کادشمن
ہوگیاہے اورمیری جائیداد پرقبضہ کرنے کے درپے ہے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے بستی
عالم پورکے رہائشی فیض احمد شہزاد نے میلسی پریس کلب عیدگاہ روڈ میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے تبایاکہ اس نے بااثرجاگیردار کے پاس 16سال تک نوکری کی معقول تنخواہ نہ
ملنے کی وجہ سے میں نے اسکی نوکری چھوڑ دی جس کا اسے رنج ہوا اور اس نے بدلہ لینے
کی ٹھانی آبادی دیہہ میں میری اور میرے بھائی اللہ رکھا کی تقریباً 2کنال اراضی پر
قبضہ ہے جہاں ہم نے وہاں دکانیں اور مکان بنا رکھا ہے جہاں ہم نسل در نسل آباد ہیں
چند روز قبل اس نے اپنے غنڈوں کے ذریعے میری دکانیں اور مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش
کی اس دوران غنڈوں نے مکان اور دکانات کو نقصان پہنچایا اور مجھے جان سے مار دینے
کی دھمکی دی اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا
جاگیردار نے مجھے دھمکی دی کہ مقدمہ سے دستبردار ہو جاؤ اور یہ جگہ چھوڑ دو ورنہ
تمہیں عبرت کا نشان بنادوں گا فیض احمد شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف
سے مطالبہ کیا کہ اسے اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جاگیر دار
کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے
0 comments:
Post a Comment