Our social:

Tuesday, February 2, 2016

سیاست ہو رہی ہے، ہڑتالی ملازمین کو خمیازہ بھگتنا ہو گا

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ہڑتال پر جانے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ہڑتالی ملازمین کو اپنے کیے کا خمیازہ دیا بھگتنا پڑے گا۔
منگل کو پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کے دوران جھڑپوں کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ ہے اور ایسے میں ہڑتال کرنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جا سکتا ہے اور انھیں سزا بھی ہو سکتی ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاست ہو رہی ہے اور ہڑتالی ملازمین کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر پی آئی اے کے ملازمین نے فضائی آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال اور مظاہروں کے دوارن سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو ملازمین ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعدکراچی اور لاہور کے ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند ہے جبکہ 
ملتان، پشاور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر بھی کام متاثر ہوا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ ’ملازمین کی ہلاکت کے بعد صورتحال بہت نازک ہو گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے نجکاری پر بات کرنے کے لیے ملازمین کی یونین کے نمائندوں کو کئی بار مدعو کیا ہے لیکن وہ انتظامیہ سے بات کرنے کو تیار ہی نہیں تھے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کا یومیہ خسارہ 10 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے اور پی آئی اے کو اسی حالت پر چھوڑا نہیں جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’کیا پی آئی اے کو ایسے ہی چلنے دیا جائے یا بہتر کیا جائے؟
وزیراعظم نواز شریف بنے کہا کہ ’پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ جہازوں کی حالت خراب ہے اور سروسز غیر معیاری ہیں ان سب کو صرفِ نطر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لازمی سروس ایکٹ نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہو گی اور ڈیوٹی پر آنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ سنہ 1952 نافذ کردیا ہے جس کے تحت پی آئی اے میں کام کرنے والے ملازمین کسی طور پر بھی ہڑتال نہیں 
کرسکیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف خورشید نے لازمی سروس کے قانون کو آمرانہ قرار دیا لیکن پیپلز پارٹی کی اپنے دورےِ حکومت میں دو مرتبہ لازمی سروس کا قانون نافذ کر چکی ہے۔
پاکستان میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ہے اور پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف نے پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کے خلاف ایکشن کی سخت مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو مطالبات کے حل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی، جس عرصے میں حکومت نے سٹریٹیجک پارٹنرشپ کا فیصلہ چھ ماہ کے لیے موخر کر دیا جبکہ نجکاری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے خلاف ملک بھر میں پی آئی اے کے دفاتر میں احتجاج جاری رہا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی کوششیں
سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے سہیل بلوچ کی قیادت میں منگل کی شب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مقتول ملازمین کی لاشیں لیکر سڑکوں پر آنا مناسب نہیں ہوگا۔
وزیر اعلی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے وزیر اعلی کو بتایا کہ ان کے تین ساتھیوں ہدایت اللہ خان، فاروق اور ڈاکٹر عمران کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سید قائم علی شاہ نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے حوالے سے رونما ہونے والے واقعہ کے بارے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انھوں نے خواجہ سعد رفیق کو پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ہونے والی ملاقات اور اس کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات وزیرِ اعظم تک پہنچائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ نے احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو افراد کے لیے فی کس 20 ,20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی کس دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

(نوٹ)
World L
etast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu

پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment