Our social:

Sunday, January 24, 2016

میلسی میں مستری ومزدور بے روزگار گھروں میں بھوک ناچنے لگی

حکومت پنجاب کی ہدائت پرمقامی انتظامیہ کی طرف سے چائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرنے پربھٹہ مالکان کی ہڑتال تعمیراتی کام متاثرنتیجہ میں بھٹہ مزدوراورتعمیراتی کام کرنے والے مستری ومزدور بے روزگار گھروں میں بھوک ناچنے لگی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدائت پرمقامی انتظامیہ نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکرچائلڈ لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 9سے زائدبھٹہ مالکان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کروایا جس کے خلاف بھٹہ مالکان نے مکمل ہڑتال کردی جس کے باعث تعمیراتی کام شدیدمتاثرہوگئے جس کے نتیجہ میں بھٹہ مزدور اورتعمیراتی کام کرنے والے مستری مزدور بھی بے روزگاری کا شکار ہوگئے مزدوروں کے بیان کے مطابق بے روزگاری سے گھروں میں بھوک ناچنے لگی ہے بھٹہ مالکان کی ہڑتال کے باعث سیمنٹ ۔بجری اور سرئیے کی خریداری میں بھی نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے بھٹہ ایسوسی ایشن میلسی کے صدر دلشاد حسین شاہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے چائلڈ لیبرایکٹ کا نفاذ صرف بھٹہ مالکان پرلاگوکرنا سراسر ناانصافی اور ظلم ہے بھٹہ مالکان غریب مزدوروں کو روزگارکے موقع فراہم کرکے ان کے معاشی مسائل حل کرنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب بھٹہ مالکان کے خلاف 
مقدمات کا اندراج کرکے مزدوروں کوبے روزگارکرنے کی مہم پرعمل پیراہے


(نوٹ)
World L
etast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )

Google+   Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں 










0 comments:

Post a Comment