میلسی پریس کلب کے ملزمان کی ضمانتیں خارج
پریس کلب کی عمارت کے تالے توڑنے اور زبر دستی
قبضے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے عبوری
ضمانتیں خارج کر دیں ۔ تفصیل کیمطابق پریس کلب کی عمارت کے تالے توڑنے اور زبر
دستی قبضہ جمانے کی کوشش پر صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر کی جانب سے تھانہ سٹی
میلسی میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمان چوہدری عامر محمود ، زاہد احمد خان شیروانی
، ملک فاروق ، الطاف حسین ، ریاض احمد بوہڑ ، مہر محمد امین ، رائو عرفان احمد ،
محمد اقبال مدنی ، محمد احمد مٹھو ، اورنگزیب ، خضر حیات سہو ، اور چوہدری حسنین
وغیرہ نے ایڈیشنل سیشن جج میلسی عبد القدوس اعوان کی عدالت سے عبوری ضمانت منظور
کرائی لیکن ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے اور نہ ہی گذشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے جس
پر فاضل عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں
(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Latast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
0 comments:
Post a Comment