پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی ماہانہ میٹنگ گلوبل کالج آف سائنسز میلسی میں ضلعی سرپرست اعلیٰ راومحمدحسین کی زیرصدارت منعقد ہوئی میٹنگ م...
Friday, January 29, 2016
امریکی صدر کے پاس دنیا کا خوفناک ترین بریف کیس
امریکی صدر کے پاس دنیا کا خوفناک ترین بریف کیس
امریکی صدر ہر سفر کے دوران ہمیشہ ایک کالے رنگ کا بریف کیس ضرور اپنے ساتھ رکھتے ہیں لیکن اس بریف کیس میں کیا ہے اس حقیقت سے بہت کم لوگ ہیں- کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ بریف کیس پوری دنیا کو تباہ کرسکتا ہے؟
جی ہاں اس سیاہ رنگ کے بریف کیس کے ذریعے امریکہ کے نیوکلئیر بموں تک رسائی ممکن ہے اور امریکی صدر دنیا میں چاہے کہیں بھی ہو وہ اس سیاہ رنگ کے بریف کیس کی مدد سے وائٹ ہاؤس کے ایک کمرے سے منسلک ہو کر جہاں چاہے ایٹمی حملہ کرسکتا ہے-
نیوکلیئر فٹ بال نامی یہ بریف کیس میں ایک بلیک بک بھی موجود ہوتی ہے جس میں امریکی صدر کے مختلف امور کی تفصیلات درج ہوتی ہیں-
اس کے علاوہ امریکی صدر کی گھر پر موجودگی کے دوران اس بریف کیس کو وائیٹ ہاﺅس میں خفیہ مقام پررکھا جاتا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment