Our social:

Saturday, March 12, 2016

ایم این اے سعید خان منیس نے کہا ہےکہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ سو سالہ انگریز کا بنایا گیا فرسودہ نظام ختم کرکے عوام کی پٹواری کلچر سے جان چھڑادی ہے

مسلم لیگ (ن) کے مر کز ی رہنماایم این اے و سابق ا سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ سو سالہ انگریز کا بنایا گیا فرسودہ نظام ختم کرکے عوام کی پٹواری کلچر سے جان چھڑادی ہے اراضی ریکارڈ سو سالہ انگریز کا بنایا گیا فرسودہ نظام ختم کر کے عوام کی پٹواری کلچر سے جان چھڑادی ہے اراضی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر نا کسی چیلنچ سے کم نہ تھا اس سلسلہ میں مخالف سیاسی جماعتوں نے تنقیدی مہم چلائی اور پٹواریوں نے ہڑتالیں کیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پہاڑ جیسا حوصلہ دکھایا اور نا ممکن کو ممکن بنا کر دیگر صوبوں کیلئیے بھی ایک مثال قائم کر دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میلسی میں منعقدہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین مسلسل کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کو محض خواب قرار دیتے رہے اور پروپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ منصوبہ کبھی مکمل نہیں ہو سکے گا تا ہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف کی قیادت میں اسے ممکن کر دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں یقیناً کچھ خامیاں بھی ہوں گی جو وقت کے ساتھ ساتھ دور ہوں گی تا ہم میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجویز دی ہے کہ کمپیوٹر سنٹرز کی تعداد بڑھاتے ہوئے ہر سب تحصیل ہیڈ کوارٹر پر ایک ایک سنٹر قائم کیا جائے تا کہ عوام کی قطاریں نہ لگیں اس تجویز سے وزیر اعلیٰ نے اتفاق کیا ہے انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنی اراضی کی نقولات اورانتقال کیلئے پٹوایوں کے پیچھے نہیں دوڑنا پڑے گا اور انہیں صرف 30منٹ میں فرد ملکیت اور 50منٹ میں انتقال کا اندراج ملے گا او سرکاری فیسوں کا شیڈول بھی سنٹرز پر آویزاں کر دیا گیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رضا بخاری نے کہا کہ اراضی اور جائیداد زندگی کا اہم اثاثہ ہوتا ہے اسے کمپیوٹرائزڈ کرنا اہم اقدام ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری مشینری نے نہایت جانفشانی سے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا ہے اس اقدام سے عوام کا ایک بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے اس موقع پر سنٹر انچارج رانا محمد حارث نے میڈیا اور ایم این اے کو کمپیوٹرائزڈ نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی تقریب میں تحصیلدار ملک آفتاب احمد ڈوگر ، ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم ، ایس ایچ او صدر محمد اکرم چھٹہ ، چیئرمین یونین کونسل 151/WBمحمد اجمل سگو ، کونسلر توصیف احمد خان یوسفزئی ، مہر عبد الخالق ، راؤ محمد اکبر ، ملک خوشی محمد ، شیخ راشد رحمان ، میاں عمار گل ارائیں ، اشتیاق احمد بھٹی ، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی ، میاں عزیز الرحمٰن ، متین احمد خان شیروانی ، محمد اسلم خان یوسفزئی ،ابرار احمد شیخ ، چوہدری محمد عامر ، راؤ محمد عرفان ، محمد یوسف کامران ، سجاد احمد سعیدی، چوہدری عبد الصمد، اللہ رکھا بھابھہ سمیت معززین موجود تھے

0 comments:

Post a Comment