کوئٹہ میں خودکش حملہ، کم ازکم دس ہلاک، درجنوں زخمی
سرکاری حکام کے مطابق ’دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی کی ایک گاڑی
ضلع کچہری کے سامنے سے گزر رہی تھی۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں فوسرز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 15 زخمی ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں راہ گیر بھی ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی
شامل ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید امتیاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ
خودکش بم دھماکے میں 10 سے 15 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔
ڈی آئی جی کے مطابق حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریکِ طالبان خراسانی
گروپ نے قبول کی ہے۔
زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں
کو سی ایم ایچ کوئٹہ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان انور کاکڑ کے مطابق حملہ خودکش تھا جس
میں سکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ ’خودکش حملہ آور سائیکل پر سوار تھا۔‘
خیال رہے کہ ضلع کچہری کے نواح میں کوئٹہ پریس کلب اور مختلف سرکاری
دفاتر موجود ہیں۔
نامہ
نگار کے مطابق ’دھماکے کے نتیجے میں اردگرد موجود دفاتر اور عمارتوں کے شیشے بھی
ٹوٹ گئے۔‘
اس سے قبل سریاب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیس کی وین پر
حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
ادھر پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد کوئٹہ میں دہشت گردی کی
کارروائی کی مذمت کی ہے اور انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد
فراہم کریں۔
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
0 comments:
Post a Comment