پٹرول کی قیمت 30روپے لیٹر،نوٹس جاری
لاہور(نیوزویب ) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم کی
قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور
کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8فروری کو جواب
طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار
جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دائر کی جانے والی درخواست میں
موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن یہ کمی عالمی
منڈی میں پیٹرولیم کے مطابق نہیں کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے
پیٹرولیم کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی کی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی
قیمت کم ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے تاکہ
عالمی منڈی میں تیل قیمت کم ہونے کا فائدہ عام شہری کو بھی ملے ۔ درخواست میں
استدعا کی گئی کہ پیٹرولم کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے ۔ عدالت نے
درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری
کر دئیے ۔کیس کی مزید سماعت 8فروری کو ہوگی۔
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
0 comments:
Post a Comment