ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی نے آسٹریلین اوپن جیت لیا
بھارت کی
ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام
ٹینس مقابلوں میں خواتین کا ڈبلز مقابلوں کا فائنل جیت لیا ہے۔فائنل میچ میں اس
جوڑی نے جمہوریہ چیک کی آندریا لاوواکووا اور لوسی ہرادسکا کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس
میں سات چھ اور چھ تین سے شکست دی- مخالف جوڑی نے پہلے سیٹ میں تو جم کر ثانیہ اور
مارٹینا کا مقابلہ کیا اور مقابلہ ٹائی بریکر تک لے گئی تاہم ٹائی بریکر کا فیصلہ
بھارتی اور سوئس کھلاڑی کی جوڑی کے حق میں ہوا۔پہلے سیٹ کے برعکس دوسرے سیٹ میں
مقابلہ یکطرفہ ہی رہا اور ثانیہ اور مارٹینا نے یہ سیٹ تین کے مقابلے میں چھ گیمز
سے جیت کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔یہ جوڑی اس سے قبل سنہ 2015 میں ومبلڈن اور یو ایس
اوپن میں بھی خواتین کے ڈبلز مقابلے جیت چکی ہے اور یہ ان لگاتار تیسرا گرینڈ سلام
اعزاز ہے۔اب ان کی نظر جون میں فرنچ اوپن مقابلوں پر ہے جس میں فتح کی صورت میں یہ
ایک ہی وقت میں تمام گرینڈ سلام مقابلے جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل کر سکتی ہیں
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
0 comments:
Post a Comment