Our social:

Monday, February 8, 2016

کشتیاں ڈوبنے سے 33 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے

ترکی کے کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساحل پر یونان جانے والی کشتیوں کے الٹنے سے کم از کم 33 تارکین وطن ڈوب گئے ہیں۔
انادولو اور دوگان ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ 22 افراد یونان کے جزیرے لیزبوس کے قریب ہلاک ہوئے۔
دوگان کے مطابق ایک مختلف واقعے میں ترکی کے جنوب میں دکلی کے نزدیک کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق رواں سال 5 فروری تک کم از کم 374 افراد یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
2015 میں یورپ میں داخل ہونے کے لیے پناہ گزینوں میں سب سے زیادہ مقبول روٹ ترکی سے یونان کا ہے۔
آئی او ایم کے مطابق طوفانی حالات کے باوجود اس سال میں اب تک 69 ہزار افراد یونان کے ساحل پر اتر چکے ہیں۔ گذشتہ سال میں یہ تعداد آٹھ لاکھ 54 ہزار تھی۔
آئی او ایم کا کہنا ہے کہ رواں سال یونان آنے والوں میں نصف تعداد شام سے آنے والے افراد کی ہے۔
یورپی یونین کے سربراہان کی جانب سے تارکین وطن کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جانے کی درخواست کے باوجود ترکی نے کیلیس سرحد کے قریب جمع 35 ہزار تارکین وطن کے لیے سرحد بند کر رکھی ہے۔

(نوٹ)
World Latast News, Update کی تمام  Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ   )
Google+   Facebook, Twitter,
world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro news live online tehsil mailsi,  khabrain daily news, daily khabrain news urdu
پر بھی ملاحظہ فرما  سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment