مکمل سکیورٹی تک باچا خان یونیورسٹی بند
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچا خان
یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی اس وقت تک نہیں کھولی جائیگی
جب تک حکومت کی طرف سے ان کو مکمل سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی اور ان کی شرائط
پورے نہیں کی جاتیں
یہ اعلان پیر کو یونیورسٹی
کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم مروت کی سربراہی میں ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس
میں کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور سٹاف نے بڑی تعداد
میں شرکت کی۔
اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے
یونیورسٹی کے ترجمان سعید خان خلیل نے کہا کہ یونیورسٹی پر حملے کے بعد ان کی جانب
سے حکومت کو یونیورسٹی کی سکیورٹی بڑھانے اور عمارت کی دیواریں اونچا کرنے جیسے
چند مطالبات اور شرائط پیش کی گئی تھیں لیکن ان کا ایک مطالبہ بھی پورا نہیں کیا
گیا۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی
انتظامیہ نے حکومت سے مایوسی کے بعد اب اپنے طور پر جامعہ کے فنڈز سے کیمپس کی
دیواریں اونچا کرنے اور حفاظتی چوکیوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب
تک یونیورسٹی انتظامیہ سکیورٹی کے ضمن میں مکمل طورپر مطمئن نہیں ہوجاتی اور فوج
اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیرنس نہیں دی جاتی اس وقت تک یونیورسٹی طلبہ کے
لیے نہیں کھولی جائیگی۔
انھوں نے کہا کہ اجلاس نے حکومت کی طرف سے یونیورسٹی پر حملے کی
تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ مکمل طور پر مسترد کردی ہے اور یہ فیصلہ
کیا ہے کہ وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کی صورت میں اس کی بھر پور مزاحمت کی
جائےگی۔
ادھر باچا خان یونیورسٹی کی
اساتذہ کی تنظیم کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی اس وقت نہیں کھولی جائی
گی جب تک اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری نہیں کی جاتی۔
اساتذہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ تمام اساتذہ اور دیگر سٹاف کو اپنی
حفاظت کی خاطر اسلحے کے فری لائسنس کا اجرا کیا جائے اور طلبہ کو تین سال تک فیسوں
میں چھوٹ دی جائی تاکہ یہاں کے طالبعلم دیگر تعلیمی اداروں کا رخ نہ کریں۔
خیال رہے کہ تقریباً دو ہفتے
قبل باچا خان یونیورسٹی پر شدت پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا جس میں تقریباً
21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک شدگان میں اکثریت طلبہ کی تھی جبکہ
ان میں ایک پروفیسر بھی شامل تھے۔
اس واقعے کے ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل اور پشاور
نے اپنی تنظم کی جانب سے قبول کی تھی۔
یہ امر بھی اہم ہے کہ حکومت کی طرف سے یونیورسٹی واقعے کی تحقیقات
کےلیے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سکیورٹی انچارج
کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ تحقیقاتی کمیٹی کمشنر
پشاور، ڈی آئی جی مردان رینج اور سیکرٹری ایجوکیشن پر مشتمل تھی۔
باچا ِخان یونیورسٹی کا قیام 2012 میں لایا گیا تھا۔ اس سے پہلے یہ
ولی خان یونیورسٹی مردان کے ایک کیپمس کے طور پر کام کر رہا تھا تاہم بعد میں اسے
باچا خان یونیورسٹی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ یونیورسٹی تقریباً پندرہ شعبہ جات پر
مشتمل ہے جس میں تقریباً پانچ سو سے زائد سٹاف ممبران تعینات ہیں۔ تقریباً دو سو
کنال کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر سابق عوامی نیشنل پارٹی
کے دور میں تعینات کیے گئے تھے۔
(نوٹ)
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
World Letast News, Update کی تمام Mailsiہماری ویب سائٹ پرآپ )
Google+ Facebook, Twitter,world wide news this week, word latest news, news for international,news today world wide, international video news, metro ews live online tehsil mailsi, khabrain daily news, daily khabrain news urdu
( پر بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
0 comments:
Post a Comment